نوآبادیاتی طرز تعلیم میں تشددقبضہ گیر کی نفرت کا اظہار ہے،ڈاکٹر اللہ نذر

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ آزادی پسند رہنما اور مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے پاکستان کے صوبہ پنجاب میں پنجاب یونیورسٹی میں بلوچ طلبا پر ہونے والے تشدد پرمائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر ردعمل دیتے ہوئے بلوچ طلبا سے اپیل کی کہ وہ اپنا تعلیم جاری رکھیں۔

بلوچ رہنمانے بلوچ طلبا پرہونے والے تشدد پر بلوچی زبان میں اپنے دوسلسلہ وار ٹویٹ میں کہا کہ قبضہ گیرریاست بلوچ نوجوانوں کوتعلیمی اداروں سے اٹھاکر مارکر رہی ہے۔ چاہے وہ کوئٹہ و کیچ میں ہوں یا لاہور اور رولپنڈی میں۔ میری نوجوانوں سے اپیل ہے کہ وہ ایسی ظلم و جبرسے اپنی تعلیم نہ چھوڑیں کیونکہ یہ ایک نوآبادیاتی طرز تعلیم ہے جس سے قبضہ گیر ہر وقت تشددکا نشانہ بناتی ہے اور اپنی نفرت کا ظہار کرتی ہے۔

https://twitter.com/IamDANBaloch/status/1619341693433827328

ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے مزیدکہا کہ دشمن کو بھی یہ ادراک ہونا چاہیے کہ ہمارے اندر اس کیلئے نفرت میں اضافہ ہورہا ہے۔طالب علم یہ جان لیں کہ نوآبادیاتی ذہنیت کیا ہوتی ہے اور وہ محکوم قوم کے ساتھ کس قدر نفرت کرتی ہے،تب انہیں غلام اورآقاکا فرق نظر آئے گااور ان چیزو ں کو دیکھنے و برداشت کرنے کے بعدانہیں آزادی کی اہمیت کا زیادہ اندازہ ہوجائے گا۔

Share This Article
Leave a Comment