تربت : فیسوں میں اضافے کیخلاف طلبا کا دھرنا تیسرے روز سے جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں سمسٹر، ہاسٹلز، ٹرانسپورٹ ودیگر شعباجات کے فیسوں میں بے تحاشہ اضافے کیخلاف طلبا کا دھرنا تیسرے روز سے جاری ہے۔

یہ دھرناجامعہ تربت کے مین گیٹ کے سامنے بلوچ طلبا الائنس کیچ کے زیر اہتمام دی جاری ہے۔ لیکن تا حال انتظامیہ کی طرف سے مذکرات کے لئے کوئی نہیں آیا۔

طلبا کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ طلبا اپنے حقوق سے دستبردار ہونگے اور ظلم و زیادتی کے خلاف خاموش رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دھرنا تب تک جاری رہے گاجب ہمارے مطالبات منظورکئے جائینگے۔

انہوں نے اس عزم کا اطہار کیا کہ کرپٹ انتظامیہ کے طلبا کش پالیسی اور طلبا دشمن ہر دستور کا مقابلہ کرکے تعلیم دشمن قوتوں کو شکست سے دوچار کرینگے۔

Share This Article
Leave a Comment