بلوچستان کے علاقوں کوہلو، خضدار، مستونگ اور تربت میں مختلف حادثات وواقعات میں ایک نوجوان ہلاک، دو لاشیں برآمدجبکہ ایک لاپتہ نوجوان بازیاب ہوگیا۔
کوہلو میں 13 سالہ نوجوان پستول صاف کرتے ہوئے اتفاقاً گولی چلنے سے ہلاک ہوگیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت محمد اسلم ولد بنگل خان کے نام سے ہوئی ہے۔
نوجوان کوہلو کے نواحی علاقے کیچڑ شاہیجہ کا رہائشی تھا۔
دوسری جانب خضدارسے ایک شخص کی لاش بر آمد کر لی گئی ہے۔
لیویز کے مطابق ہفتہ کو خضدار میں ایک شخص کی لاش بر آمد کر لی گئی ہے جس کی شناخت محمد اعظم کے نام سے ہوگئی ہے جوگزشتہ روز لاپتہ ہوا تھا۔
لیویز نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا۔
اسی طرح مستونگ کے علاقے آماچ کے پہاڑوں سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔جو چند روز قبل کھڈکوچہ سے لاپتہ ہوگئے تھے۔
مقامی ذرائع کے مطابق لیویز نے لاش کو اپنے تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیاہے۔
کہا جارہا ہے کہ مذکورہ شخص کا دماغی توازن ٹیک نہیں تھاجوگھر سے نکل کر لاپتہ ہوگیا تھا۔
لاش کوضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیاگیا۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ مذکورہ شخص کی موت سخت سردی سے واقع ہوگئی ہے۔
دریں اثناضلع کیچ کے علاقے زامران سے تعلق رکھنے والا لاپتہ نوجوان مصدق بلوچ جوفورسز ہاتھوں لاپتہ ہوئے تھے،6 مہینے کے بعد آج تربت سے بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔