تربت شہر دھماکے سے گونج اٹھا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہرتربت زوردار دھماکے سے گونج اٹھا۔

مقامی ذرائع کے مطابق تربت شہر میں زوردار دھماکے کی آواز آئی،جس سے پورا شہر لرز اٹھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا کیچ کور ندی جوسکی بند کے نزدیک رکھی گئی آئی ڈی بم سے ہوا ہے جسے سیکورٹی اداروں نے ناکارہ بنا دیا تھا۔

پولیس کے مطابق بم کو ناکارہ بنانے کے دوران وہ دھماکے دار آواز سے پھٹ گیا۔

تاہم کسی بھی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

فورسز حکام نے بھی ابھی تک اس کی آفیشلی تصدیق نہیں کی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment