منگچر میں ایف سی کیمپ پر بم حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے منگچر میں نامعلوم مسلح افراد نے ایف سی کیمپ پر دستی بم سے حملہ کیا۔

حملے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق اتوار کو تقریباً 7/45 بجے شام منگچر ایف سی کیمپ کے قریب نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکااور موقع سے فرار ہوگئے۔

دستی بم کیمپ کے گیٹ پر گرکر پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی،اسسٹنٹ کمشنر، ایس ایچ او لیویز تھانہ اور لیویز فورس موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔

Share This Article
Leave a Comment