بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے پاکستانی فورسز نے 2 طالب علموں حراست میں لیکرجبراً لاپتہ کردیا جبکہ واشک سے 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوگئیں۔
ضلع کیچ میں فورسز نے گذشتہ شب چھاپہ مارکر دو طالب علموں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔
دونوں طالب علموں کو تربت کے علاقے ڈاکی بازار، آبسر سے حراست میں لیا گیا ہے دونوں کی شناخت سرفراز ولد ایوب اور یوسف ولد پٹھان کے ناموں سے ہوئی ہیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق رات گئے تین بجے فورسز نے چھاپہ مارکر دونوں طالب علموں کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا ہے۔
دوسری جانب ضلع واشک سے دو افراد کی لاش برآمد ہو گئی ہیں۔
دونوں لاشیں واشک کے علاقے ناگ گرائی کے مقام سے برآمد ہوئے ہیں جبکہ دونوں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔
لاشوں کی شناخت محمد اقبال ولد ولی محمد اور سیف اللہ ولد ثناء اللہ کے ناموں سے ہوئی ہیں جن میں سے ایک کا تعلق گرائی ناگ جبکہ دوسرے کا تعلق پنجگور سے بتایا جارہا ہے۔
تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔