دوا تیار کرلیا،امریکا میں کرونا وباکا زور ٹوٹنے لگا ہے، ٹرمپ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی دوا ساز کمپنی پیفائزر نے ’وائرس کا نیا علاج‘ تلاش کیا ہے جس سے اس کا پھیلائو روکا جا سکتا ہے اور اس کی طبی آزمائش ’بہت جلد‘ شروع ہونے والی ہے۔

ٹرمپ نے کہا: ’انھیں اس مخصوص تھراپی سے بہت زیادہ امیدیں ہیں۔‘

امریکی صدر نے مزید کہا کہ اس وقت فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) تھراپی یا علاج کے 19 طریقوں کی جانچ کر رہی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکہ میں کورونا وائرس کے 20 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں لیکن جب ان سے سوال پوچھا گیا کہ کیا معیشت کو دوبارہ کھولنے سے پہلے امریکہ کو زیادہ وسیع پیمانے پر ٹیسٹ کرنے کی ضرورت ہے تو امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ کی ساری آبادی کا ٹیسٹ کرنا ممکن نہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا میں کرونا کی وباءکا زور ٹوٹنے لگا ہے۔ وائٹ ہاﺅس میں ایک پریس بریفنگ میں کرونا بیماری پر قابو پانے کے مثبت اشارے مل رہے ہیں اور ہم اس بیماری کے خلاف کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وبائی مرض کا دباﺅ کم ہونا شروع ہو گیا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ امریکا ایک مقصد کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور ہمارا مقصد کرونا کو شکست دینا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جمعرات کی شام تک امریکا میں کرونا کے 20 لاکھ مشتبہ مریضوں کی تصدیق کی جا چکی ہے۔

ٹرمپ نے کرونا کے خلاف جنگ کے لیے فرنٹ لائن کے تمام کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔

کرونا بحران کے معاشی اثرات پر ٹرمپ نے زور دیا کہ امریکا معاشی محرک پیکجوں کی بدولت ایک بار پھر آگے بڑھے گا۔

Share This Article
Leave a Comment