میت کو غسل دینے سے کرونا وائرس پھیلنے کا اندیشہ ہے،سعودی عرب

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

سعودی عرب کی وزارت صحت کے ترجمان محمد العبد العالی نے ہفتے کے روز بتایا کہ مملکت میں کرونا کے مزید 140 کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد کل متاثرہ افراد کی تعداد 2179 ہوگئی ہے۔ ان میں 1730 کو معمولی نوعیت کی بیماری ہے۔

کرونا کے حوالے سے روزانہ کی بریفنگ کے دوران وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں اب تک کرونا سے 29 افراد ہلاک اور 420 صحت یاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کرونا سے متعلق افواہوں پرنہیں بلکہ مصدقہ سرکاری معلومات پر انحصار کرتے ہیں۔

سعودی وزارت صحت کے ترجمان سے پوچھا گیا کہ آیا کرونا کی وباءسے فوت ہونےوالے افراد کی میتوں کو غسل دینے سے یہ بیماری مزید پھیل سکتی ہے؟ تو ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ میت کی تدفین تک تمام مراحل عزت واحترام کے ساتھ انجام دیے جانے چاہئیں۔ تاہم مردے کو میت دینے کا عمل پیشہ ور افراد کو کرنا چاہیے چاہے وہ محکمہ صحت کے اہلکار ہوں یا دوسرے افراد ہوں۔ بیماری پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر میت کو غسل دینے والے افراد کو تمام تر حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانا چاہیے۔ یہ احتمال موجود ہے کہ میت سے غسل اور تدفین کے وقت وائرس دوسرے لوگوں تک منتقل ہوسکتا ہے۔

قبل ازیں سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے جدہ شہر کی 7 کالونیوں میں مزید چوبیس گھنے کے لیے کرفیو کا دورانیہ بڑھا دیا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment