پاکستانی فوج کا نوشکی میں 2آزادی پسندوں کو مارنے کا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے نوشکی میں پاکستانی فوج نے 2آزادی پسندوں کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ نوشکی کے پہاڑی علاقے میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی اور کلیئرنس آپریشن شروع ہوتے ہی مشتبہ افراد نے بھاگنے کی کوشش کی۔

آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا ہے کہ فرار ہوتے ہوئے افراد نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کے دعوے کے مطابق آپریشن میں آزادی پسند تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2 افراد کوماردیا گیاہے۔

مارے جانے والوں کی شناخت ندیم اور شہزاد کے ناموں سے کی گئی ہے جن کا تعلق خاران سے بتایا گیاہے۔

ایس آئی پی آر نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک ہونیوالے افراد سیکورٹی فورسز پر مختلف حملوں میں ملوث تھے۔

دوسری جانب کسی بھی بلوچ آزادی پسند تنظیم کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

واضع رہے کہ بلوچستان میں پاکستانی فوج سمیت دیگر ملٹری فورسز اور سی ٹی ڈی پولیس ماضی میں اس طرح کے متعدد کارروائیوں میں آزادی پسند وں کو مارنے کے دعوے کرچکے ہیں لیکن بعد ازاں وہ کارروائیاں جعلی ثابت ہوئیں اور ان میں پہلے سے جبری گمشدہ افرادکو ماورائے عدالت و قانون جعلی مقابلوں میں ماردیا گیا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment