افغانستان: طالبان کے حملوں میں اہلکاروں سمیت 36افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

افغانستان میں طالبان کے 2 حملوں میں اہلکار وںسمیت 36 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

صوبائی پولیس کے ترجمان خلیل اسیر نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ اتوار کی رات جنگجوو¿ں نے شمال مشرقی صوبہ تخار میں پولیس ہیڈ کوارٹر کی عمارت کے قریب متعدد چوکیوں پر حملہ کرکے کم از کم 6 فوجیوں اور 13 پولیس اور حکومت کے حامی عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت عمارت میں شادی کی تقریب ہورہی تھی اور حملہ آور ہیڈ کوارٹر نہیں پہنچ سکے۔

خلیل اسیر نے کہا کہ پولیس نے بہادری سے دفاع کیا اور طالبان کو شادی کی تقریب میں داخل ہونے سے روکا دیا۔ تخار کی صوبائی کونسل کے ایک رکن محمد اعظم افضلی نے محتاط رویہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ کم از کم 7 گھنٹے جاری رہنے والی اس لڑائی میں 17 پولیس اور حکومت کے حامی ملیشیا ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب طالبان نے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

وزارت دفاع نے بتایا کہ جنوبی صوبہ زابل میں اتوار کی رات ایک فوجی چوکی پر طالبان کے حملے میں کم از کم 6 فوجی ہلاک ہوگئے۔

علاوہ ازیں وزارت داخلہ نے مزید بتایا کہ پیر کی صبح کابل شہر میں ایک چھوٹے ٹرک میں نصب بم پھٹنے سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔

تاہم کسی نے فوری طور پر اس حملے کا دعوی نہیں کیا۔

Share This Article
Leave a Comment