ضلع کیچ: آبادی پر فورسز کی گولہ باری کیخلاف تجابان میں سی پیک روڈ بلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تجابان میں آبادی پر پاکستانی فورسز کی جانب سے گولہ باری اور فائرنگ سے تنگ علاقہ مکینوں نے احتجاجاً سی پیک روڈ کو بند کردیا ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق تجابان کے علاوہ تربت کے ہر چھوٹے بڑے گاؤں میں فورسز کے کیمپ آبادیوں میں واقع ہیں جن کی وجہ سے آئے روز غریب عوام کوذہنی کوفت اورمالی نقصان کا سامنا ہے۔

تجابان میں آبادیوں پر گولہ باری اور فائرنگ کیخلاف علاقہ مکین دو دنوں سے سی پیک روڈ پر احتجاجاً دھرنادیکر بلاک کئے ہوئے ہیں جس سے آمدو رفت مکمل طور پر بند ہے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں۔

احتجاجی مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ فورسز کو آبادیوں سے فوری طور پر باہر نکالا جائے۔

دوسری جانب ابھی ابھی یہ اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ تجابان میں جاری مذکورہ احتجاجی دھرنے کو بلدیاتی الیکشن میں کھڑے نمائندگان نے کل ہونے والے الیکشن کیلئے زبردستی ختم کرادیاہے۔

Share This Article
Leave a Comment