گڈانی کی ساحل پر وہیل مچھلی مردہ حالت میں پائی گئی

0
558

گڈانی کی ساحل پر وہیل مچھلی مردہ حالت میں پائی گئی ہے۔

بلوچستان کے ساحلی شہر گڈانی کے ساحل پر بریدہ کیمپ کے قریب دیو ہیکل وہیل مچھلی مردہ حالت میں پائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گڈانی کے ساحل پر بریدہ کیمپ کے قریب مردہ وہیل مچھلی برآمد ہوئی ہے جس کی لمبائی 50 فٹ اور چوڑائی 15 فٹ بتائی جاتی ہے۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ ساحل پر مردہ حالت میں نمودار ہونے والی وہیل مچھلی کو ساحل سے ہٹانے کیلئے میونسپل کمیٹی گڈانی کے حکام اقدمات کررہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here