پیرکو میں پانی قلت کیخلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ

0
215

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی کے مکینوں نے پیر کو ہ میں پانی کے قلت کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر ڈیرہ بگٹی اور پیرکوہ میں پانی کی فراہمی کے مطالبات درج تھے۔

مظاہرین نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی پیرکوہ میں پانی کی قلت کی وجہ سے جہاں زمینداروں کو مشکلات کا سامنا ہے وہاں پینے کا پانی کا بھی مسئلہ درپیش ہے۔

انہوں نے کٹھ پتلی وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزراکے خلاف نعرہ بازی کی اور مطالبہ کیا کہ ڈیرہ بگٹی پیرکوہ سمیت دیگر علاقوں میں شدید گرمی کے دوران پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ زمینداروں کے فصلات تباہ ہونے سے بچ سکے۔

انہوں نے نااہل انتظامیہ کے خلاف بھی نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ ڈیرہ بگٹی اور پیرکوہ میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here