بلوچستان کے کٹھ پتلی گورنر ظہور آغا ایڈووکیٹ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
اپنے استعفے میں انھوں نے لکھا کہ وہ احتجاجاً استعفیٰ دے رہے ہیں کیونکہ وہ ایک ایسے امپورٹڈ وزیراعظم کو تسلیم نہیں کر سکتے ہیں، جسے 40 بلین روپے کی بدعوانی کے مقدمات کا سامنا ہو۔
انھوں نے صدر پاکستان عارف علوی کو اپنا استعفیٰ جلد قبول کرنے کی درخواست کی ہے۔
ظہور آغا کا شمار بلوچستان میں تحریک انصاف کے دیرینہ کارکنان میں ہوتا ہے۔ ظہور آغا گذشتہ سال جون میں بلوچستان کے گورنر مقرر کیے گئے تھے۔