پنجاب میں بلدیاتی انتخابات موخر اور سکول 30 مئی تک بند رکھنے کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان کے صوبے پنجاب کے وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات اگلے نو تک کے لیے موخر کر دیے گئے ہیں۔

ایک نیوز بریفنگ میں انھوں نے اعلان کیا کہ صوبے بھر کے سکولوں میں چھٹیاں 30 مئی تک بڑھا دی گئی ہیں۔ انھوں نے نجی سکولوں کو تجویز دی کے اس دوران بچوں سے نصف فیس وصول کی جائے۔

پنجاب کے وزیر اعلی نے یہ بھی کہا کہ سماجی بہبود کے فنڈز کا استعمال کورونا وائرس سے بچاو¿ کے لیے کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا ’ہم ڈاکٹرز اور طبی عملے کے تحفظ کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘

انھوں نے کہا کہ ’میں اور میرے کابینہ کے تمام ارکان اپنی ایک ماہ کی تنخواہ کورونا سے بچئاو کے لیے دے رہے ہیں۔‘

وزیر اعلیٰ پنجاب کے مطابق ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو 11 ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کو 2 ارب روپے کے فنڈز دئیے ہیں۔ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کو 7 کروڑ جبکہ بلوچستان کے لیے 1 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا لیبارٹریز کو فنکشنل کرنے کے لیے بھی فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔

انھوں نے بتایا کے ملک مںی صحت کے حوالے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر 10 ہزار نئے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی بھرتیاں کی جائیں گی۔

انھوں نے بتایا کہ کورنا کے پھیلائو کو روکنے کے لیے دفع 144 کے نفاذ کے لیے ہر طرح کے اقدامات کیے جائیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment