دکی میں دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں گولی لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
بلوچستان کے علاقے دکی کییونین کونسل لاکی 2 کے علاقے تلاو دامان کلی مشیزئی میں دو گرہوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران گولی لگنے سے عبدالوحید عرف گڑدو شمشیزئی لونی نامی ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق تصادم زمین کے تنازعے پر پیش آیا ہے۔
لاش سول ہسپتال دکی منتقل کی کردی گئی۔