بلوچستان کے علاقے ڈیرہ راد جمالی میں مسافر بس پرنامعلوم افراد کے دستی بم حملے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 2افرادزخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق منگل کو ڈیرہ مراد جمالی بس اڈے پر نامعلوم افراد نے ایک مسافر پر دستی بم سے حملہ کیا۔
دستی بم دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں دلدار علی ولد عبدالنبی نامی ایک شخص ہلاک جبکہ بچل بخش اور غلام مرتضیٰ نامی 2افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس نے نعش اورزخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعدورثا کے حوالے کردی گئی۔
پولیس مزیدکارروائی کررہی ہے۔