خضدار: تالاب میں ڈوب کر 2 بچے جاں بحق ہوگئے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

خضدار کے علاقے کوڑاسک کے گاؤں کونڈی میں دو بچے پانی کے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق محمد طاہر میروانی کا کمسن بیٹا اور مولوی عبداللہ میروانی کی کمسن بیٹی کھیلتے ہوئے پانی کے تالاب میں گرکر موقع پر ہی زندگی کی بازی ہارگئے۔

جاں بحق بچوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

Share This Article
Leave a Comment