گوادر ریلی روکنے کیلئے مکران کا داخلہ بند، اوتھل میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

گوادرمیں آج کی تاریخی ریلی روکنے کیلئے مکران کاداخلہ مکمل طور پربند کردیا گیا ہے جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

لسبیلہ کے علاقے اوتھل زیروپوائنٹ میں مکران جانے والی تمام گاڑیاں پولیس کی بھاری نفری نے روک دی ہیں۔جس پر گاڑی مالکان سمیت مشتعل مسافر وں نے احتجاجاً کوئٹہ و کراچی کی شاہراؤں کی بھی آمدو رفت بند کردی ہے جس کی وجہ سے مکران سے کراچی وکوئٹہ جانے والی گاڑیاں سمیت کراچی سے کوئٹہ جانے والی ٹرانسپورٹ بھی مکمل معطل ہے۔

اس وقت سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں اور روڈ پر لوگ دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔

گوادر کے سینئر صحافی عین قادر بلوچ نے اوتھل زیروپوائنٹ کی بندش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے اوتھل زیروپوائنٹ پر وہ موجود ہیں اور یہاں پولیس نے مکران جانی والی تمام گاڑیوں کو روک رکھا۔جس تمام مسافر سراپا احتجاج ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق اوتھل زیرو پوائنٹ پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔اور مسافر گاڑویں میں خواتین وبچے سمیت بیمارلوگ شدید پریشانی میں ہیں اور یہاں کسی قسم کی کوئی انتظام بھی نہیں ہے۔پولیس لوگوں کو رات تک انتظار کرنے کیلئے کہہ رہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment