ڈیرہ مراد جمالی: زیر تعمیر بائی پاس پربم دھماکا، بی آر جی نے ذمہ داری قبول کرلی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

نصیر آباد کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس تھانہ منگولی کی حدود میں بیر چوکی کے قریب زیر تعمیر بائی پاس پر بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق بم دھماکہ ریموٹ کنٹرول کا تھا۔

پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نومبر میں ایک بم دھماکہ ہوا تھا جس سے مشینری کو نقصان پہنچا تھا۔

اس دھماکے کی ذمہ داری بی آر جی نے قبول کرلی ہے۔

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے بلوچستان کے شہر ڈیرہ مراد جمالی میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے اُس وقت نشانہ بنایا جب وہ تعمیراتی کمپنی کے انجینئروں کیلئے روڈ کلیئر کر رہے تھے۔

اس حملے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک اور دو شدید زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ہماری اس طرح کی کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment