محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان نے پشتون تحفظ موومنٹ اورنیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے رہنماؤں کی بلوچستان آمد پر 90روز کیلئے پابندی عائد کردی۔
محکمہ داخلہ وقبائلی امور بلوچستان کے 11نومبر کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ داخلہ وقبائلی امور کی جانب سے بلوچستان مینٹیننس آف پبلک آرڈر آرڈیننس 1960ء کے سب سیکشن (5)(1)(a)اور(c)کے تحت پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماؤں منظور احمد پشین،رکن قومی اسمبلی علی وزیر،سید محسود عالم،عبداللہ ننگیال اور ثناء اعجاز کے علاوہ نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کی بلوچستان آمد پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
پابندی کااطلاق 11نومبر 2021ء سے 8جنوری 2022ء تک ہوگی۔محکمہ داخلہ وقبائلی امور کے مطابق 90 روز داخلے پر پابندی کا اطلاق عوامی مفاد اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر رکھنے کیلئے کیاگیا ہے۔