بلوچ مزاحمتی تنظیم کے بزرگ رہنما اور نواب خیر بخش مری کے قریبی ساتھی قادر مری نے کہا ہے کہ بلوچ ناراض نہیں بلکہ اپنی آزادی کے لئے لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے یہ تازہ بیان مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پہ اپنے دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ناراض بلوچ نہیں پاکستانی اسٹیبلشمنٹ ہے، بلوچ اپنے آزادی کے لیے لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی ریاست پر یہ بات واضح ہو چکا ہے کہ بلوچ اپنے مقصد سے پیچھے ہٹنے والے نہیں۔
قادر مری کا کہنا تھا کہ بلوچ لاپتہ افراد کے مسخ شدہ نعشوں، توتک کے اجتماعی قبروں اور سی ٹی ڈی کے جعالی مقابلے انسانی حقوق کی ننگی جارحیت یہ بات واضح کررہے ہیں کہ پاکستانی فوج بلوچ قومی تحریک کو کچلنے میں ناکام رہا ہے اس لیے مذاکرات جیسے حربہ استعمال کر رہے ہیں۔