کوئٹہ و تمپ میں فائرنگ سے 2افراد ہلاکجبکہ تربت میں مسخ شدہ لاش برآمد ہوگئی ہے۔
تحصیل تمپ سے متصل ایرانی حدود پیرکور ندی میں ایک شخص کی لاش برآمد جسے فائرنگ کرکے قتل کیاگیاہے۔
ذرائع کے مطابق تحصیل تمپ کے علاقہ کوہاڑ کے رہائشی نبی بخش ولد رحمت کی لاش پیرکور ندی سے برآمدہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مقتول چندسال قبل یہاں سے نقل مکانی کرکے ایرانی بلوچستان میں قیام پزیر تھے۔
دریں اثنا تربت پولیس نے کیچ کور ندی کے جھاڑیوں سے پرانی انسانی ڈھانچہ برآمدکرلیا۔
تربت پولیس نے جوسک کے قریب کیچ کورندی میں ایک انسانی ڈھانچہ برآمدکرلیا ہے جو انتہائی پرانی اور بوسیدہ ہونے کے باعث صرف ہڈیوں پر مشتمل ہے، پولیس نے ڈھانچہ کو ہسپتال منتقل کرلیا ہے۔
دریں اثناکوئٹہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں واقعہ ٹیچر کالونی میں نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے احسان اللہ نامی شخص کو ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لینے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔
مزید کاروائی جاری ہے۔