کیچ سے ایک اور نوجوان پاکستانی فوج کے ہاتھوں لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فوج نے ایک اورنوجوان کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے پاکستانی فوج نے گھوڑا چوک کے مقام سے محمد موسیٰ ولد محمد امین نامی ایک نوجوان کو اغواء کرکے لاپتہ کردیا ہے۔

اغواء کے بعد خواتین اور بچوں نے ڈی سی آفس میں اپنا احتجاج ریکارڈ کیا، جہاں احتجاجی خواتین اور بچوں کے مطابق گھوڑا چوک پر نامعلوم مسلح افراد نے محمد موسیٰ ولد محمد امین کو اٹھاکر لاپتہ کردیا ہے۔

انہوں نے اے سی تربت سے ملاقات کرکے اپنے بیٹے کے باحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا۔

Share This Article
Leave a Comment