پاکستانی فوج کے زیر حراست بلوچ ماں شہید، تین افراد فورسز ہاتھوں لاپتہ

0
1510

وادی مشکے پاکستانی فوج کے زیر حراست بلوچ ماں دوران تشدد شہید ہو گئی ہیں،آواران فورسز نے تین افراد کو لاپتہ کر دیا ہے۔

ضلع آواران سے آمدہ اطلاعات کے مطابق دو روز قبل پاکستانی زمینی فوج نے مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے ساتھ مل کر وادی مشکے میں منگولی کے پہاڑی علاقے زہمڈو میں رحیم بخش کے گھر میں دھاوا بول کر لوٹ مار کے ساتھ بی بی زرگل بنت رحیم بخش کو حراست میں لے کر آرمی کیمپ لے گئے۔

تازہ اطلاعات کے مطابق دونوں کو فورسز نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے بلوچ بیٹی بی بی زرگل بنت رحیم بخش فوج کے زیر حراست دوران تشدد شہید ہو گئی ہیں۔

ادھر آواران سے اطلاعات ہیں کہ کل برزو منگل پاکستانی فوج نے پیراندر میں آپریشن کر کے سلیم ولد افضل، عاقل ولد شہداد، ظریف ولد براہیم کو حراست بعد آرمی کیمپ منتقل کردیا،دوران آپریشن فورسز نے گھروں میں لوٹ مار کے ساتھ خواتین وبچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here