بلیدہ ایک ماں دو بچوں اور ایک شخص سمیت فورسز ہاتھوں لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read


بلیدہ میں پاکستانی فورسز ہاتھوں ایک خاتون دو بچوں اور ایک آدمی سمیت لاپتہ

ضلع کیچ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق منگل کے روز پاکستانی فوج نے سرمچاروں کے کامیاب حملے کے بعد بلیدہ کے مختلف علاقوں میں گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کی اور اطلاعات ہیں کے بلیدہ کے علاقے ریکو میں فورسز نے ایک چراوئے کے خاندان کو حراست بعد اپنے ساتھ لے گئے۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ ریکو میں ایک خاتون کو انکے دو بچوں سمیت فورسز نے لاپتہ کیا جب وہ مویشوں کے ساتھ تھی،جبکہ ایک شخص کے بھی لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

بروز بدھ پاکستانی فوج کا مذکورہ علاقوں میں گشت کی اطلاعات ہیں جس سے خاتون،بچوں اور لاپتہ شخص کے ناموں کی شناخت تاحال نہ ہو سکی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment