ضلع کیچ کے علاقے تمپ نظرآباد میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔
تفصیلات کے مطابق تمپ کے علاقے نظر آباد میں کرکٹ ٹورنامنٹ میچ کے دوران مسلح افراد نے فا ئرنگ کرکے توفیق ولد رفیق سکنہ آسیاآباد کو ہلاک کردیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق مقتول کا تعلق ماضی میں آزادی پسند مسلح تنظیم سے تھا جس نے بعد ازاں پاکستانی فوج کے سامنے سرنڈر کیا تھا۔