پروفیسر عزیز بگٹی نے بلوچ قوم کو اپنی تصانیف سے شعور و آگاہی دی،واحد کمبر بلوچ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ آزادی پسند رہنما واحد کمبر بلوچ نے پروفیسر عزیز بگٹی کی وفات پر انکے خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی وفات کسی سانحہ سے کم نہیں ہے، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور آپ کے عزیز و اقارب کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔

واحد کمبر بلوچ نے کہا کہ پروفیسر عزیز محمد بگٹی ایک معروف ادیب و دانشور تھے،انکا شمار نامور بلوچ قلمکار اور ادیب و دانشوروں میں ہے جن کو شعبہ سیاسیات کے علاوہ تاریخ کے داؤپیچ پر کافی علم اور دسترس حاصل تھا۔

پروفیسر عزیز بگٹی کی بلوچستان کی تاریخ، قبائلی نظام، سیاسی کلچر اور دیگر موضوع پر لکھے گئے تصانیف کے پڑھنے سے بلوچ قوم کو اپنی تاریخ، زبان اور بلوچستان کے سیاسی کلچر کے حوالے سے شعور و آگاہی حاصل ہوئی ہے۔ یقینا انکے فوت ہونے سے بلوچ تاریخ میں خلا پیدا ہوئی ہے اسے پُر کرنا ممکن نہیں،مگر انکی تصانیف یقینا بلوچ قوم خاص کر نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کٹھن لمحات میں میری دُعائیں اور ہمدردیاں انکے خاندان کے ساتھ ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment