آواران:پاکستانی فوج کا آپریشن،8فراد حراست بعد لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستانی فوج نے ضلع آواران میں دوران آپریشن نصف درجن سے زیادہ افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج نے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ نرمگی میں دوران ٓپریشنگھروں میں لوٹ مارکرکے نصف درجن سے زیادہ افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔

حراست بعد لاپتہ ہونے والوں میں انور ولد محمد خلیل، عباس بدل ولد عباس، شمبو ولد یارو، رحیم داد ولد حسین، شبیر ولد رحیم داد، مامو ولد نیکو، راشد ولد مامو، اور طاہر ولد شمبو شامل ہیں

ذرائع بتارہے ہیں کہ حراست بعد لاپتہ ہونے والوں کی تعداد اس سے کئی گناہ زیادہ ہے تاہم علاقے میں مواصلاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے باقی لاپتہ افراد کی شناخت اور دیگر تفصیلات تک رسائی حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے

Share This Article
Leave a Comment