ٹوئٹر نے دیگر پلیٹ فارمز سے پوسٹ شیئر کرنے پر پابندی لگا دی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے صارفین کے فیس بک، انسٹاگرام اور مستوڈن جیسے دیگر حریف پلیٹ فارمز سے پوسٹس شیئر کرنے پر پابندی لگادی ہے۔

کمپنی کے نئے مالک ایلون مسک کے تازہ ترین اقدام کے مطابق کمپنی نے مدِمقابل پلیٹ فارمز کو ممنوعہ قرار دے دیا ہے۔

ٹوئٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ”ہم جانتے ہیں کہ ہمارے بہت سے صارفین دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سرگرم ہو سکتے ہیں۔تاہم ٹوئٹر اب پلیٹ فارم پر مخصوص سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی مفت تشہیر کی اجازت نہیں دے گا۔”

ممنوعہ قرار دیے گئے پلیٹ فارمز میں مین اسٹریم ویب سائٹس فیس بک اور انسٹاگرام کے ساتھ ساتھ مستوڈن، ٹرائبل نوسٹر پوسٹ اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹروتھ سوشل بھی شامل ہیں۔

ٹوئٹر نے اس بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی کہ بلیک لسٹ میں وہ سات ویب سائٹس کیوں شامل ہیں۔ البتہ پارلر، ٹِک ٹِک اور لنکڈ اِن پر یہ پابندی عائد نہیں کی گئی۔

خبر رساں ادارے ‘ایسو سی ایٹڈ پریس’ کے مطابق ٹوئٹر تیسرے فریق کی ‘لنک ٹری’ جیسے سوشل میڈیا ‘لنک ایگریگیٹرز’ یعنی مجموعہ کی اپنے پلیٹ فارم سے تشہیر پر بھی پابندی لگا رہا ہے۔ لنک ٹری کو صارفین یہ دکھانے کے لیے استعمال کرتے ہیں کہ وہ مختلف ویب سائٹس پر کہاں مل سکتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment