وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ جاری، مہیم خان بلوچ اور محمود سنجرانی کا اظہارِ یکجہتی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (VBMP) کا جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاجی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے تنظیم کے چیرمین نصراللہ بلوچ کی قیادت میں 6379ویں روز بھی جاری رہا۔

اس موقع پر بی ایس او کے سابق چیئرمین مہیم خان بلوچ اور محمود سنجرانی نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے جبری گمشدگیوں کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

انہوں نے جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے فوری خاتمے اور تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند کیا جائے اور لاپتہ افراد کے اہلخانہ کو ان کے پیاروں کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article