بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے احمد وال سے گزشتہ رات سیکیورٹی خدشات اور امن و امان کی بگاڑتی صورتحال کے درمیان ایک اہم انتظامی پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں میل تھانے کے ایس ایچ او (SHO) کو نامعلوم مسلح افراد نے مبینہ طور پر حراست میں لے کر اغوا کر لیا ہے۔
ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق میل تھانے میں تعینات ایس ایچ او میر ماندا خان ماندائی کو گزشتہ رات احمد وال کے مقام سے نامعلوم مسلح افراد نے زبردستی اپنے ساتھ لیا اور نامعلوم سمت کی جانب فرار ہو گئے۔
واقعے کے بعد سے ایس ایچ او کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے اور ان کا انجام و موجودہ جگہ تاحال نامعلوم ہے۔
ضلع نوشکی اور اس کے گردونواح میں حالیہ دنوں میں انتظامیہ اور سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ واقعے کے بعد مقامی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں ناکے قائم کر کے چھان بین کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، تا ہم آخری اطلاعات تک کسی قسم کی برآمدگی یا گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔