ہرنائی: طلب لیز کول مائنز میں مسلح افراد کی کارروائی، 5 کوئلہ کانوں کی مشینریز نذرِ آتش

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے طلب لیز کول مائنز میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک کارروائی کے دوران 5 کوئلہ کانوں پر نصب وزنی اور قیمتی مشینری کو آگ لگا کر تباہ کر دیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مسلح افراد نے طلب لیز کول مائنز کے علاقے میں داخل ہو کر مختلف کانوں کی مشینری کو نشانہ بنایا۔ حملہ آوروں نے 3 انجن اور 2 کمپریسرز سمیت اہم و گرانقدر آلات کو نذرِ آتش کر دیا۔

پولیس کے مطابق جن کانوں کی مشینری کو آگ لگائی گئی، وہ ٹھیکیدار عبدالخالق، حضرت، محمد نبی، شیخ محمد اور نجیب کی ملکیت ہیں۔

کارروائی کے بعد مسلح افراد آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جبکہ پولیس اور انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات اور علاقے میں ناکہ بندی شروع کر دی ہے۔

واقعہ کہ ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Share This Article