بلوچستان کے علاقے کچھی سے نا معلوم مسلح افراد نے ایک ڈاکٹر کو اغواءکرلیا جبکہ کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاون میں چھوٹے بھائی نے مبینہ طور پر خنجر کے وار کرکے بڑے بھائی کو قتل کردیا۔
کچھی پولیس کے مطابق کچھی صدر پولیس تھانہ بھاگ ناڑی کی حدود جلال خان سے نا معلوم مسلح افراد نے مقامی ڈاکٹر اسرار احمد کو انکی کلینک سے اغواءکر لیا۔
واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے مغوی ڈاکٹر کی بازیابی کیلئے کوشیش تیز کردی گئی ۔
دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاون میں گھریلو ناچاقی کے باعث چھوٹے بھائی نے مبینہ طور پر خنجر کے وار کرکے بڑے بھائی کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق قتل کی وجہ ابتدائی طور پر گھریلو ناچاقی بتائی جاتی ہے۔
مقتول کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔