پل، ٹرانسمیشن لائن اور ریاستی مخبر کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، یو بی اے

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

یونائیٹڈ بلوچ آرمی( یو بی اے ) کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں پل، ٹرانسمیشن لائن اور ایک ریاستی مخبر کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ترجمان کے مطابق یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے سرمچاروں نے 9 اگست کی صبح 10:00 کے قریب کوئٹہ کے علاقے ڈغاری کراس میں ریاستی مخبر نصراللہ جتوئی ولد حکیم کو فائرنگ  کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہلاک ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص گزشتہ کئی سالوں سے پاکستانی خفیہ و ریاستی اداروں کے لیے کام کر رہا تھا اور سی ٹی ڈی سے بھی وابستہ رہا۔ اس دوران متعدد بلوچ نوجوانوں کی گرفتاری اور مختلف مواقع پر بلوچ آزادی پسندوں کی نشاندہی میں کردار ادا کرتا رہا۔

ان کے مطابق 11 اگست کو  سبی کے علاقے بختیار آباد ڈومکی کے قریب ڈیرہ مراد جمالی سے سبی جانے والی مین ٹرانسمیشن لائن کے  ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں اوچ پاور پلانٹ ڈیرہ مراد جمالی سے سبی گرڈ اسٹیشن کو بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی۔

بیان میں کہا گیا کہ 13 اگست کے شب دو مختلف کاروائیوں میں بولان N-65 قومی شاہراہ پر واقع کمبڑی پل کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں پل کو شدید نقصان پہنچا جس سے ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ 13 اگست کی شب 9:50 کے قریب ایک اور کاروائی میں ضلع کچھی کے مرکزی شہر ڈھاڈر سنی روڈ پر واقع دوپاسی پل کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں پل کے ایک بڑے حصہ کو شدید نقصان پہنچا پل تباہ ہونے سے ڈھاڈر اور سنی کے درمیان آمدورفت معطل ہوگئی۔

ترجمان نے کہا کہ ان کارروائیوں سے دشمن کی لاجسٹک سپلائی، نقل و حرکت اور فوجی رسد کے نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ مذکورہ پل قابض پاکستانی فوج کے لیے روزانہ فوجی سامان کی ترسیل، اہلکاروں کی نقل و حرکت اور آپریشنل سرگرمیوں کے لیے ایک اہم گزرگاہ کے طور پر استعمال ہوتا تھا ان حملوں کی ذمہ داری ہماری تنظیم یو بی اے قبول کرتی ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ ہمارے اس طرح کے حملے آزاد بلوچستان کے حصول تک جاری رہیں گے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article