بلوچستان کے ضلع کیچ میں زامران سے آنے والی زمیاد گاڑیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلا ک ہوگیا جبکہ تین گاڑیاں مسلح افراد اپنے ساتھ لے گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق زامران کے علاقے دشتک سے آنے والی تین زمیاد گاڑیاں میناز بلیدہ کے علاقے میں پہنچیں تو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔
گاڑیوں کے نہ رکنے پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا، جبکہ مسلح افراد تینوں زمیاد گاڑیوں کو اپنے ہمراہ لے گئے۔
مقتول کی شناخت امین ولد خدا بخش ساکن زامران حال کلاہو تمپ کے نام سے ہوئی ہے۔
دوسری جانب بلیدہ پولیس نے علاقے سے ایک لاش برآمد کی ہے، جس کی شناخت شہزاد ولد عبدالواحد سکنہ آپسر کے نام سے کی گئی ہے۔