بلوچستان کے ضلع گوادر کے تحصیل جیونی پانوان میں پاکستانی فوج کی فوجی جارحیت اور محاصرہ جاری ہے ، متعدد افراد کو حراست میں لیکر جبری کا نشانہ بنایا گیا۔
گزشتہ شب پاکستانی فوج نے پانوان میں گھروں کی تلاشی کے دوران خواتین اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور متعدد افراد کو جبری لاپتہ کر دیا گیا۔
جن میں برکت سخی داد، جلیل سخی داد، حسنین سخی داد، جنید یاروک اور محمد ولد حبش عمر 60 سال کی شناخت ہوچکی ہے ۔
مجموعی طور پر اب تک چار درجن سے زائد افراد جبری لاپتہ ہوئے ہیں جبکہ آج کنٹانی اور اس کے گردونواح میں بھی فوجی آپریشن کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
مقامی ذرائع کا کہانا ہے کہ پانوان میں نو روز سے جاری فوجی محاصرہ سے غذائی قلت پیدا ہوچکا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج نے بلوچستان کے دیگر علاقوں سے وابستہ مزدوروں اور کاروباری افراد کو پانوان سے نکلنے کا حکم جاری کیا ہے۔