بلوچستان سے ٹرین سروس آج دوسرے روز بھی معطل رہی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان سے پاکستان کے دیگر شہروں کے لیے ٹرین سروس آج دوسرے روز بھی معطل رہی ۔

سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ٹرین سروس کوآج دوسرے روز بھی معطل رکھنے کا فیصلہ گیا لیکن محکمہ ریلویز کی جانب سے کہا گیا کہ ریلوے ٹریک پر مرمتی کاموں کے باعث بلوچستان سے ٹرین سروس دوسرے روز بھی معطل رہی۔

محکمہ ریلویز کا کہنا ہے کہ پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی آج منسوخ کردی گئی جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس بھی جمعہ کو جیکب آباد تک محدود رہے گی۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کی معطلی کے باعث مسافروں کو ٹکٹ کی پوری رقم واپس کی جائے گی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article