محکمہ ریلویز پاکستان نے بلوچستان سے ٹرین سروس آج ایک روز کیلئے معطل کردی ہے۔
ریلویز حکام کے مطا بق ٹرین سروس ریلوے ٹریک پر مرمتی کاموں کے باعث معطل کی گئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ آج پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی منسوخ کردی گئی ہے، پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس جیکب آباد تک محدود رہے گی۔
اس کے علاوہ ٹرین کی معطلی کے باعث مسافروں کو ٹکٹ کی پوری رقم واپس کی جائے گی۔
دوسری جانب بعض ذرائع دعویٰ کر رہے ہیں ٹرین سروسزکی معطلی مرمتی کاموں کے لئے نہیں بلکہ سیکورٹی خدشات کے باعث کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ رواں ہفتے سیکورٹی فورسز پر متعددمہلک حملے ہوئے ہیں جس سے درجن بھر اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جبکہ شہری علاقوں میں بلوچ آزادی پسند مسلح گرہوں کے اثر رسوخ اور موجودگی سے سیکورٹی فورسز کیمپوں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔