ژوب میں بارش سے مکانات گرنے کے باعث خاتون اور دو بچوں سمیت 3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ژوب شہر اور مضافاتی علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث نئی آبادی میں مکانات گرنے کے تین مختلف واقعات پیش آنے کے نتیجے میں خاتون اور دو بچوں سمیت 3 افراد ہلاک جبکہ دس افراد زخمی ہو گئے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق نئی آبادی کے علاقے میں چوبارہ مکان پر آ گرنے سے رہائشی مکان کا کمرہ گرنے سمیت تین مختلف حادثاث میں ایک خاتون اور دو بچوں سمیت تین افراد ہلاک جبکہ دس افراد زخمی ہوگئے۔

ہلاک افراد میں خاتون تنزیلہ، عمر 50 سال ،سلمان شاہ ،عمر 11 سال اور ماریہ بی بی، عمر ڈھائی سال شامل ہے۔

ہلاک افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا جہاں زخمیوں کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔

Share This Article