نوکنڈی اور دالبندین میں 2 افراد قتل ،تاجروں کا واقعے کیخلاف ہڑتال

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے نوکنڈی اور دالبندین میںمسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے ۔ نوکنڈی واقعہ کے خلاف تاجروں نے ہڑتال کردی۔

نوکنڈی میں ایک ہی قبیلے کے دو گروہ کے درمیان فائرنگ سے عبدالنبی نامی شخص موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ مبارک نامی شخص شدید زخمی ہوا ۔

یہ فائرنگ مقامی بازار میں ایک دکان کے اندر کیا گیا، دکان کا مالک معجزانہ طور پر محفوظ رہا جس کے خلاف انجمن تاجران نے مکمل طور پر شٹرڈاون ہڑتال کرکے مذکورہ افراد کے خلاف گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب دالبندین میں نامعلوم مسلح افراد کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں شیرزئی قبیلے کے رہنما سردار محمد آصف ہلاک ہوگئے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article