خاران: مسلح افراد نے گھر میں گھس کر 2 بھائیوں کو قتل کردیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

خاران شہر میں سراوان روڈ پر فائرنگ سے 2 بھائی ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے خاران سراوان روڈ شیخ مسجد ایریا میں گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے نوراللہ اور حمید اللہ ولد رحم اللہ کو قتل کردیا۔

لاشوں کو سول اسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا۔

حملے کے بعد نامعلوم مسلح افراد فرار ہوگئے۔

واقعے کی تحقیقات پولیس کررہی ہے تاحال محرکات معلوم نہیں ہوسکے ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article