ڈیرہ بگٹی: پیر کوہ میں سڑ ک کنارے نصب بم پھٹنے سے امن فورس کے 2 اہلکارزخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں سڑ ک کنارے نصب بم پھٹنے سے امن فورس کے 2 اہلکا رزخمی ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق بدھ کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں سڑ ک کنارے نصب بم کے دھماکے کے نتیجے میں مقامی امن فورس کے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

واقعہ کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

مزید کارروائی جاری ہے ۔

امن فورس ، ڈیتھ اسکواڈ کی طرح ایک ملیشیا ہے جو ریاستی سرپرستی میں بلوچستان میں جبری گمشدگیوں ، ماورائے عدالت قتل اور بلوچ نسل کشی میں ریاست کی معاون علاقائی فورس ہے ۔

اب تک واقعہ کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Share This Article