بنوں میں پولیس چوکی پر حملہ ، 15 اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس چوکی پر عسکریت پسندوں کے حملے کے نتیجے میں 15 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

میڈیکل اینڈ ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ بنوں کے ترجمان نعمان خان نے تصدیق کی ہے کہ فتح خیل چوکی پر حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔

ان کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد پولیس اہلکار ہیں۔

اس کے علاوہ تین زخمیوں کو بھی ہسپتال لایا گیا تھا جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

اس سے قبل بنوں کے رینجل پولیس افسر سجاد خان کے دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ فتح خیل چوکی کی عمارت کے ملبے سے 12 پولیس اہلکاروں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ تین اہلکاروں کو زندہ ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں نے بارودی مواد سے لیس کار سے حملہ کیا تھا جس سے چوکی کی عمارت کا بڑا حصہ منہدم ہو گیا تھا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق اتحاد المجاہدین پاکستان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے مگر تاحال پولیس حکام نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

ایک پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ حملہ آور چوکی کے اندر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے اور اس دوران فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔

Share This Article