بلوچستان کی کٹھ پتلی حکومت نے بلوچستان بھر میں پھر سے دفعہ 144 کی نفاذ کا اعلان کیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندیاں 31 جنوری تک جاری رہیں گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گہا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، اسلحے کی نمائش، منہ ڈھانپنے، جلسہ و جلوس اور ریلیاں نکالنے پر پابندی عائد ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ کالے شیشے والی گاڑیوں، نان رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو روزانہ کی بنیاد پر دفعہ 144 کے نفاذ کی رپورٹ محکمہ داخلہ کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ بلوچستان بھر میں دفعہ 144 سالوں سے نافذہے اور ہٹایا نہیں جاتا۔ حکومت کی جانب سے وقتاًفوقتاً اعلانیہ نفاذ کا مقصد اقوام عالم کو پاکستان کو بطور ایک جمہوری ملک کے طور پیش کرنے کی ایک ریاستی ڈرامے کے سوا کچھ نہیں۔