بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر میں گذشتہ روزسڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 2 اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ۔
سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق ہفتہ کو منگچر کے علاقے شیخ حاجی میں سیکورٹی فورسز کی بم ڈسپوزل پارٹی کے قریب یکے بعد دیگرے متعدد بم دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں2 اہلکار ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے ۔
واقعہ کے بعد فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ۔