کوئٹہ میں پاکستانی فورسز پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کوئٹہ میں  پاکستانی فورسز پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے چوبیس جنوری کی رات نو بجکر پچاس منٹ پر کوئٹہ کے علاقے تیرہ میل پر قائم قابض پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیا۔ دستی بم چیک پوسٹ کے اندر گرنے کی وجہ سے دشمن کے تین اہلکار زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں کے پہ درپے شہروں میں حملوں کی وجہ سے دشمن کا گھیرا تنگ ہوچکا ہے۔ کوئٹہ جیسے شہر میں جہاں دشمن نے ہرجگہ کیمرے نصب کیئے ہیں لیکن سرمچار خود کو کیمروں سے بچاکر حملے کر رہے ہیں، یہ ان کی گوریلا جنگی حکمت عملیوں کی واضح کامیابی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور سرزمین کی آزادی تک حملوں جاری رکھنے کا عزم دہراتی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article