خضدار میں بم دھماکا، بچہ سمیت 2 افراد زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے خضدار کے علاقے جھالاوان کمپلیکس کے مقام پر مرکزی شاہراہ پر دعاہوٹل کے قریب نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا۔

بم پھٹنے کے نتیجے میں 2 راہگیر شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو طبی امداد دینے کے لیے ٹیچنگ اسپتال ایمرجنسی منتقل کیا گیا۔

دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں محمد عالم ولد رضا محمد مینگل اور کم سن بچہ بھی شامل ہے جس کا نام ارشد احمد ولد نیاز احمد قوم زہری ساکن سنی خضدار بتایا جاتا ہے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے دستی بم دعا ہوٹل کے قریب شاہراہ کے نزدیک پھینکا اور فرار ہوگئے۔

بعض ذرائع بتاتے ہیں کہ جھالاوان کمپلیکس کے قریب پاکستانی فورسز کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو نامعلوم افراد نے بم حملے میں نشانہ بنایا۔

کہا جارہا ہے کہ دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment