اسپیکر بلوچوں کی جبری گمشدگیوں کو جواز فراہم کر رہا ہے،رحیم بلوچ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ نیشنل موومنٹ کے سابق سیکریٹری جنرل رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ پاکستانی پارلیمنٹ کے سپیکر کا بیان نفرت انگیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر فوج اور انٹیلی جنس کے ذریعے بلوچوں کی جبری گمشدگیوں کو جواز فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوال یہ ہے کہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی فورمز پر پاکستان جبری گمشدگی کے پالیسی کا اعتراف اور وکالت کیوں نہیں کرتا؟ وہاں اپنا جرم چھپاتا ہے۔

واضع رہے کہ پاکستان کے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے گذشتہ دنوں میڈیا کو اپنے ایک انٹرویو میں کہتا ہے کہ جو لوگ لاپتہ ہورہے ہیں وہ کچھ ایسا کرتے ہونگے جس سے مجبوراً ریاست کو یہ اقدام اٹھانا پڑتا ہے ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment