بلوچستان کے علاقے خضدار سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے سماجی کارکن فضل یعقوب اور شمس بلوچ بازیاب ہوگئے ہیں۔
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر)پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ لاپتہ سماجی کارکن فضل یعقوب اور شمس بلوچ بازیاب ہوگئے ہیں ۔
یاد رہے کہ خضدار سےسماجی کارکن فضل یعقوب کودودن قبل ان کے گھر سے لاپتہ کر دیا گیا اوران کے رشتہ دار شمس بلوچ کو بھی لاپتہ کر دیا گیا تھا۔
بلوچستان کے علاقے خضدار میں فضل یعقوب و شمس بلوچ کی جبری گمشدگیوں کیخلاف جاری روڈ بلاک احتجاج 2 روز کیلئے موخر ہوگیا ہے اور شاہراہ کو بحال کردیا گیا ہے ۔
لاپتہ فضل یعقوب اور شمس بلوچ کے اہلخانہ نے ان کی بازیابی کیلئے روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا تھا۔
گذشتہ روزاہلخانہ نے ضلعی انتظامیہ خضدار سے مذاکرات کے بعد دو دن کے لئے احتجاج موخر کیاسوشل میڈیا پر کیمپیئن جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
فضل یعقوب اور شمس بلوچ کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر خضدار جمیل بلوچ اور ضلعی انتظامیہ کے وفد کی جانب سے مذاکرات میں تین روز کے اندر فضل اور شمس بلوچ کی بحفاظت بازیابی کی یقین دہانی کے بعد احتجاج مذکورہ مدت تک موخر کرتے ہیں اور پر امید ہیں کہ فضل یعقوب اور شمس بلوچ کو بازیاب کرکے خاندان کی اذیت دور کی جائے گی۔